​ٹرمپ کی جانب سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے چین کو بدنام کرنے کی کوشش، نیویارک ٹائمز

2020-03-23 11:32:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس تاریخ کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان ہے "ٹرمپ کو بھاگنے نہ دو" ۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے نوول کورونا وائرس کو "چینی وائرس" قرار دینے کا مقصد عوام کی توجہ ہٹانا ہے تاکہ انسداد وبا کے سلسلےمیں اپنی تباہ کن ناکامی اور نا اہلی کا جواز تلاش کیا جا سکے۔

مضمون کے مطابق ، نوول کورونا وائرس کے حوالے سے ٹرمپ کا رویہ یکسر بدل چکا ہے۔ ان کے بیانات میں تضاد ہےجس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی اسٹاک مارکیٹ کو بچانے اور عوامی تنقید کا جواب دینے کے لئے رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے انتہائی نازک لمحات میں فوری اقدامات نہیں اٹھائے اور اب ان کے حلیف انسداد وبا کے حوالے سے صدر کی ناقص کارکردگی کے دفاع کے لیے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں ، جس کا مقصد عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

اس مضمون میں کچھ امریکی سیاستدانوں کو بھی حصص فروخت کرنے کے لئے اندرونی معلومات کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


شیئر

Related stories