ٹوکیو اولمپکس کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہ آ سکا

2020-03-23 11:59:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

22 مارچ کو ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کی منصوبہ بندی کو مزیدمستحکم کیا جائے گا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق ٹوکیو اولمپک مقابلوں کی منسوخی سے متعلق چار ہفتوں کے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی کے مطابق وہ اس وقت الجھن کا شکار ہے کیونکہ ایک جانب ، جاپانی عوام اولمپک مشعل کی آمد کا پرتپاک خیرمقدم کر رہے ہیں جس سے میزبان ملک جاپان کے لیے آئی او سی کے اعتماد کو مضبوطی ملتی ہے جبکہ دوسری جانب اس وقت مختلف ممالک میں کووڈ۔۱۹ کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی او سی کو حالات کی روشنی میں اگلا قدم اٹھانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔

اسی روز ، آئی او سی کے صدر تھامس باک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ اس غیر معمولی بحران میں سب کو متحد ہونا چاہیے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اولمپک کھیلوں کی منسوخی سے 206 ممالک اور خطوں کے 11،000 کھلاڑیوں کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ایسے میں اولمپک کھیلوں کی منسوخی سے نہ تو کوئی مسئلہ حل ہو گا اور نہ ہی کسی کی مدد ہو گی۔لہذا فی الحال گیمز کی منسوخی آئی او سی کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔


شیئر

Related stories