یوم پاکستان کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب

2020-03-23 16:01:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

۲۳مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔کووڈ ۔۱۹ کی وجہ سے اس سال سادگی کے ساتھ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صرف سفارتخانے کے عملے اوران کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جس کے بعد چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے پرچم کشائی کی ۔اسکے بعد صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے اپنے پیغام میں ۲۳ مارچ کی پاکستان کی تاریخ میں اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علیحدہ وطن کے قیام کیلئے قرارداد منظور کی ۔ صدر نے قوم سے کووڈ۔ ۱۹ کے خلاف متحد ہونے کی تاکید کی اور معاشرے کے تمام طبقوں سے اس حوالے سے اپنا کردار اداکرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ نے ثابت کیاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن پاکستان کے قیام کا مطالبہ درست تھا۔انہوں نے قوم سے کووڈ ۔۱۹ کیخلاف اتحاد، تنظیم اور صبر و استقامت کے ٘مظاہرے کی اپیل کی۔

چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ ۲۳ مارچ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کووڈ۔ ۱۹ وبا کے دوران چین میں پاکستانی طلبہ خاص طور پرصوبہ حوبے میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مشکل وقت میں صبرو استقامت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے ان طلبہ سے اپیل کی کہ کووڈ ۔۱۹ کے حوالے سے اپنے تجربات پاکستانیوں کے ساتھ شئیر کریں۔ سفیر پاکستان نے پاک چین دوستی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں ممالک علاقے کی ترقی ،امن اور سلامتی کی خواہش رکھتے ہیں۔


شیئر

Related stories