نیو یارک سٹی کے میئر کی وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید
نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسیو نے بائیس مارچ کو کہا کہ نیو یارک میں کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے لئے ضروری طبی سازوسامان ختم ہو رہا ہے۔
اتوار کی صبح مقامی نیوز چینل این بی سی کو انٹرویو کے دوران ، میئر نے کہا کہ شہر کو وینٹیلیٹروں ، سرجیکل ماسک اور اسپتالوں کے نظام کو چلانے کے لئے درکار ضروری اشیا کی قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت پرموجودہ بحران پر قابو پانے کیلئے نیویارک شہر کیلئے کافی اقدامات نہ کرنے پر تنقید کی۔
میئر نے کہا کہ ہم نے ابھی تک وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی کام نہیں دیکھا ہے۔ہم نجی اور عوامی طور پر خطوط اور فون کالز کے ذریعے وفاقی حکومت سے مدد کی اپیلیں اور درخواستیں کررہے ہیں۔لیکن بہت کم مدد مل رہی ہے۔
نیو یارک ریاست امریکہ میں کووڈ- 19 پھیلنے کا مرکز بن چکا ہے ، اتوار کی سہ پہر تک امریکہ میں 15،000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 9600 کیسز نیویارک شہر میں ہیں۔
میئر نے کہا کہ اگر امریکی صدر اس حوالے سے اقدام نہیں اٹھائیں گے تو وہ لوگ مر جائیں گےجنہیں زندہ رہنے کا موقع مل سکتا ہے۔