امریکی سیاستدانوں کی بے عملی وبا کے پھیلاو کا سبب

2020-03-23 19:39:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیس تاریخ کو آسٹریلیا کےوزیراعظم سکاٹ موریسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز میں بیشتر کیسز امریکہ سے واپس آنے والوں اوران کے قریبی افراد پر مشتمل ہیں ۔اور اسی رات سے آسٹریلیا نے تمام غیرملکیوں کی آسٹریلیا میں داخلےپر پابندی لگادی ۔ امریکہ نے اپنی بے عملی سے دوسرے ممالک کو بھی خطرے سے دوچار کر دیا ہے ۔ فروری کے پورے مہینے کے دوران امریکہ نے وبا کی روک تھام کے لیے کوئی موئثر اقدامات اختیار نہیں کئے ۔ امریکی ماہانہ رسالے اٹلانٹک نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ جب دنیا کے دوسرے ممالک موجودہ وبا کو عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دے رہے تھے ،تو اس وقت امریکی صدر وبا کو مسئلہ قرا ر دینے سے انکار کررہے تھے اور اس سے سیاسی فائدہ حا صل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ امریکی صدر نے اپنے اس طرز عمل سے صحت عامہ کو مزید تشویشناک صورت حا ل سے دوچار کردیا ہے ۔ عوام کی تشویش کے باعث امریکہ نے تیرہ مارچ کو ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور وبا کے مقابلے کے لیے اقدامات اختیار کرنے کے وعدے کیے ، تاہم اپنے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں غیر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد موجودہ تصدیق شدہ کیسز کے گیارہ گنا ہو نے کا امکان ہے ۔ اب تک امریکہ میں وبا سے متاثرہ کیسز کی تعداد پینتیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ یہ تعداد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ نےیورپی یونین سمیت کئی ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی لگادی ہے تاہم دوسری جانب اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کی اجازت دی ہے ۔ اس سے امریکہ کے دوستانہ ممالک وبا سے مزید متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کے باوجود ، امریکی حکومت بار بار کہہ رہی ہے کہ امریکہ کے بہت سے علاقوں میں وبا کی صورتحال سنگین نہیں ہے ۔ اور اپنی نالائقی اور بے عملی کا ملبہ چین پر گرانے کی کوشش کررہاہے ۔


شیئر

Related stories