یورپی یونین کا انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور
تئیس تاریخ کو یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔ کووڈ ۔۱۹ کی وبا کانفرنس کا مرکزی موضوع رہی۔خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے لئے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل فونٹیلس نے ایک بار پھر نام نہاد "چائنیز وائرس" کے موقف کی سختی سے مخالفت کی ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ممالک کو انسداد وبا کے لئے تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔
کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس میں جوزپ بوریل نے کہا کہ اس وقت دنیا انسداد وبا کے ایک کٹھن موڑ پر ہے ۔وبا کے باعث درپیش خطرہ غیر معمولی ہے ۔یورپی یونین اس مرحلے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ رقابت کے بجائے تعاون کا انتخاب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے اور کسی مرض یا وائرس کے باعث ایک دوسرے کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کرنی ہے۔ تعاون ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔اس وقت کثیرالجہتی کو اہمیت دی جائے تاکہ انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنج سے نمٹا جا سکے۔