کووڈ-۱۹ کی وبا کے پھیلاو میں تیزی آ رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

2020-03-24 11:33:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے تئیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ نوول کورونا وائرس دنیا کے سبھی ممالک میں پھیل چکا ہے۔

گیبریسس نے کہا کہ اس وقت متعدد ممالک وائرس کے پھیلاو کی رفتار کو سست کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ان اقدامات سے حفاظتی سازوسامان کی پیداوار متاثر ہو گی اور حفاظتی سازوسامان کی کمی کا خطرہ بڑھے گا جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی ٹونٹی ممالک اس مسئلے کے حل میں تعاون کر سکیں گے۔جی ٹونٹی ممالک سے مطالبہ کیا جائے گا کہ حفاظتی ساز وسامان کی پیداوار ی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے، درآمدات پر کسی قسم کی پابندیاں نہ عائد کی جائیں اور طلب کے تحت شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


شیئر

Related stories