وائرس کو کسی خاص ملک یا قوم سے منسوب کرنا غیرذمہ دارانہ او رقابل مذمت ہے ، اقوام متحدہ کی نمائندہ
نسل پرستی ، نسلی امتیاز ، زائینو فوبیا اور عدم رواداری کی دیگر ہم عصر اقسام پر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ٹندائی اچیومے نے تیئیس تاریخ کو کہا کہ بعض ممالک کے عہدہ دار کورونا وائرس کو کورونا کی بجائے دوسرے ناموں سے منسوب کررہے ہیں۔ یہ عمل قابل مذمت ہے۔کسی خاص مرض کو ایک ملک یا قوم سے منسوب کرنا اور زائینوفوبیا پر مبنی طرز بیان غیرذمہ دارانہ اور پریشان کن ہے۔
ٹندائی اچیومے نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے عہدیدارا ن کے اس غیرذمہ دارانہ قول وفعل کے برے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔چین یا دوسرے مشرقی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے عوام پر وائرس کے الزام کے ساتھ خدمات کی فراہمی سے انکارکیاگیاہے حتی کہ ان کو پرتشدد حملوں کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹندائی اچیومےنے کہا کہ وبائی صورتحال کے وقت بے بنیاد خوف یا تعصب پھیلانا وبا کے مقابلے ٘میں فائدے کی بجائے برے نتائج کا باعث ہوگا۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اس وبا نے ایک مرتبہ پھر ہمیں یہ یاد دہانی کرائی ہے کہ انسانوں کا مستقبل اور فلاح بہبود ایک دوسرے کے ساتھ گہرائی کے ساتھ جڑا ہے