دنیا میں کووڈ -19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۳۳۴۹۸۱ ہوگئی

2020-03-24 16:16:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی صحت عامہ کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق یورپ کے وسطی وقت کے مطابق تیئیس تاریخ کی شام چھ بجے تک دنیا میں کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۳۳۴۹۸۱ رہی ،ان میں ۱۴۵۱۰ افراد جان بحق ہوگئےہیں ۔ اس وقت دنیا کے ۱۸۹ ممالک اور علاقوں میں کووڈ-19 کےمتاثرہ تصدیق شدہ کیسزموجود ہیں ۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تیئیس تاریخ کی رات ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ موجودہ وبا پچھلی کئی دہائیوں میں برطانیہ کودرپیش سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ اگر برطانوی عوام اصولوں پر کاربند نہیں رہیںگے تو پولیس جرمانے اور پارٹیوں میں حصہ لینے والے افراد کو منتشرکرنے کیلئے مختلف اقدامات اختیار کرے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک مرتبہ پھر عوام سے گھر وں پر رہنے کی اپیل کی


شیئر

Related stories