امریکہ نے افغانستان کی امداد میں کمی کر دی

2020-03-24 16:25:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تیئیس مارچ کواچانک افغانستان کا دورہ کیا اور اسی دن افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان بھی کیا۔مائیک پومپیو کےمطابق امداد میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ نئی افغان حکومت کی تشکیل پر مختلف افغان فریقوں کے درمیان اتفاق نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار اکیس میں بھی امریکہ اپنی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کے بارے میں غور کررہاہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات کے بعد افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سیاسی مخالفین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔



شیئر

Related stories