ایشیائی ممالک میں انسداد وبا کے اقدامات میں تیزی

2020-03-25 11:42:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ چوبیس مارچ کی شام تک ، دنیا بھر میں کووڈ۔19 کے 375،498 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 16،362 ہو چکی ہے۔تاحال 195 ممالک اور خطوں میں کووڈ۔19 کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس صورتحال میں ایشیائی ممالک انسداد وبا کے اقدامات میں مسلسل تیزی لا رہے ہیں۔

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ، 24 تاریخ کی شام تک ، بھارت میں کووڈ۔19 کے پانچ سو انیس کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے 40 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم مودی نے پچیس تاریخ سے ملک بھر میں اکیس روز کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ عوام کو ماسوائے کسی ہنگامی صورتحال باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔سکول ، فیکٹریاں ، دفاتر ، شاپنگ مالز ، ریسٹورانٹس اور تفریحی مقامات بند کر دیے جائیں گے ۔عوامی نقل و حمل ، سب ویز ، پروازیں اور ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع بھی اس دوران معطل رہیں گے ۔


شیئر

Related stories