عالمی ادارہ صحت کا کووڈ۔۱۹ سے نمٹنے کے لیے لازمی اقدامات میں تیزی لانے پر زور

2020-03-26 10:57:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے پچیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں تمام ممالک سے اپیل کی کہ مزید موئثر اور فعال اقدامات سے کووڈ۔۱۹ کی وبا پر قابو پانے کے دوسرے موقع کو ضائع نہ کیا جائے۔

ٹیڈروس نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے ، انہوں نے کووڈ۔۱۹ کو ہمیشہ "اولین عوامی دشمن" قرار دیا ہے ، لیکن بدقسمتی سے بہت سارے ممالک نے اس سارے عرصے میں خاطر خواہ تیاریاں نہیں کیں اور نہ ہی ضروری اقدامات اٹھائے جس کے باعث وبا کو روکنے کا پہلاموقع ضائع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں انسداد وبا کے لیے متعدد ممالک نے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں ، اسکول اور کاروبار ی مراکز بند کیے گئے ہیں ، کھیلوں کے مقابلے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور عوام سے اپنےگھروں میں رہنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔اگرچہ اقتصادی و سماجی بھاری قیمت کے باوجود صرف "لاک ڈاون" سے ہی وائرس کا خاتمہ نہیں گا لیکن ہمیں وائرس کو شکست دینے کا ایک دوسرا موقع ضرور میسر آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کو جلد ختم کرنے کا بہترین حل موئثر طور پر متاثرہ کیسوں کی شناخت، ٹیسٹ،آئیسولیشن اور علاج معالجہ ہے۔ اس وقت دنیا کے 150 ممالک اور خطوں میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد ایک سو سے بھی کم ہے۔ اگر یہ ممالک اور خطے مثبت اقدامات کریں گے تو وسیع پیمانے پر خود کو اقتصادی و سماجی نقصانات سے بچا پائیں گے۔


شیئر

Related stories