اقوام متحدہ کی وبائی صورتحال کے تناظر میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے خاتمے کی اپیل

2020-03-26 11:07:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کے مشترکہ دشمن نوول کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام مسلح تنازعات کو فی الفور ختم کیا جائے اور ایک حقیقی جنگ پر توجہ مرکوز کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں خواتین، بچے ، جسمانی معذوری کے شکار افراد اور بے گھر لوگ مسلح تصادم کا شکار ہیں۔ایسے افراد ممکنہ طور پر نوول کورونا وائرس کا بھی شکار بن جائیں گے۔اس وقت جنگ بندی سے امدادی اقدامات کی راہ ہموار کی جائے۔

پچیس تاریخ کو گوئترس نے ایک مرتبہ پھر یمن میں برسرپیکار مختلف فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر معاملات حل کیے جائیں اور یمن کو کووڈ-۱۹ کی وبا سے بچانے کی کوشش کی جائے۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے پچیس تاریخ کو کہا کہ اتحادی فوج یمن میں ممکنہ طور پر پھوٹنے والی کووڈ-۱۹ کی وبا سے نمٹنے کے لیے یمن کی سرکاری فورسز کی جانب سے جامع جنگ بندی پر عمل درآمد کی حمایت کرتی ہے۔

امریکی وزیردفاع مارک ایسپرنے بیرونی ممالک میں تعینات امریکی فوجی دستوں کی سفری اور آپریشنل سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔فرانس کی وزارت دفاع کے مطابق وبائی صورتحال کے پیش نظر چھبیس مارچ سے عراق میں تعینات فرانسیسی دستوں کے انخلا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories