جی-۷ وزرائے خارجہ اجلاس: امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان اختلاف کی وجہ سے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہوسکا
پچیس تاریخ کو منعقدہ جی-۷ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ وبا کی روک تھام کے لیے متحد ہونا چاہیئے ۔ سی این این کی پچیس تاریخ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اجلاس میں کووڈ ۔۱۹ کیلئے وو ہان وائرسکا لفظ مشترکہ اعلامیہ میں شامل کرنے کی کوشش کی تاہم دوسرے ممالک نے اس کی کھل کرمخالفت کی ۔ جس کی وجہ سےاجلاسکے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہوسکا۔ امریکہ کے سابق سیاستدانوں اور ماہرین نے بھی مائیک پومپیو کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔ امریکی صدرکی قومی سلامتی کی سابق معاون سوسن رائس نے کہا کہ موجودہ حکومت کا طرز عمل بہت برا ہے ۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق نائبمعاون بین روڈز نے کہا کہ دنیا میں کسی دوسرے ملک نے نوول کورونا وائرس کو چینی وائرس ،وو ہان وائرس یا کسی نسل سے منسوب کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔
اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ چین مائیک پومپیو کو مشورہ دینا چاہتا ہے کہ وہ غلط راستے پرچلنا بندکردیں،ورنہ انکی منافقت اور مذمومارادے بے نقاب ہوتے جائیں گے۔ اور چین اور دنیا کے مختلف ممالک کے عوامان کی مزید مخالفت کریں گے۔