ڈبلیو ایچ او کا انسداد وبا کے لیے عالمی اتحاد پر زور

2020-03-27 11:46:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ۔۱۹ کے حوالے سے جی ٹونٹی ممالک کا خصوصی سربراہی اجلاس 26 تاریخ کو منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے بتایا کہ دنیا بھر میں تقریبا پانچ لاکھ افراد کووڈ۔۱۹ سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وقت عالمگیر وبا کے پھیلاو کی رفتار میں انتہائی تیزی آ رہی ہے۔اگر تمام ممالک کی جانب سے بر وقت مثبت اقدامات نہ کیے گئے تو لاکھوں جانیں جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی بحران ہے جس کے لئے بین الاقوامی سطح پر ردعمل کی ضرورت ہے۔

ٹیڈروس نے اپنے خطاب میں وبا کے خلاف جدوجہد ، عالمی اتحاد اور معیشت و پیداوار کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کیے جانے والے اقدامات کے اثرات آنے والے عشروں پر محیط ہوں گے۔ کووڈ۔۱۹ نے اگرچہ بہت کچھ چھین لیا ہے لیکن اس وبا نے ایک ساتھ مل کر مشترکہ خطرے کا سامنا کرنے اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کا بھی موقع فراہم کیا ہے۔ لوگ مختلف زبانیں بول سکتے ہیں اور مختلف عقائد کی پیروی کرسکتے ہیں ، لیکن وہ ایک ہی مادے پر مشتمل انسان ہیں ۔


شیئر

Related stories