امریکہ دنیا بھر میں میں کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ سب سے بڑا ملک بن گیا
2020-03-27 12:02:25
امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ، چھبیس تاریخ تک امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 82،404 تک جا پہنچی ہے ، یوں امریکہ دنیا بھر میں میں کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق نیو یارک میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ نیو یارک میں اس وقت کووڈ۔۱۹ کے مجموعی کیسوں کی تعداد 37802 ہے ، نیو جرسی میں 6876 کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے ،جبکہ کیلیفورنیا میں یہ تعداد 3802 ہے۔