امریکہ میں کووڈ - ۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

2020-03-28 16:41:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق مشرقی امریکی وقت کے مطابق ستائیس تاریخ کی شام پانچ بج کر تیرہ منٹ تک امریکہ میں کووڈ - ۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 100717 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1544تک جا پہنچی اور یومیہ نئے کیسز میں تقریباً بیس ہزار کا اضافہ ہوا ہے ۔

ستائیس تاریخ کی سہ پہر وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کئے جس کے تحت جنرل موٹرز سے وینٹیلیٹر کی تیاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا اسی دن ٹرمپ نے کانگریس میں منظور کردہ 2 ٹریلین ڈالر ز کے معاشی بل پر دستخط کیے ، جس میں بے روزگاری سے تحفظ کو یقینی بنانا ، صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے قرضوں میں رعائت فراہم کرنا اور اسپتالوں ، ریاستوں اور بلدیاتی حکومتوں کو زیادہ طبی وسائل مہیا کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔


شیئر

Related stories