وبا کے خلاف چین اور عالمی برادری کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، دی لانیسٹ
مستند بین الاقوامی طبی تحقیقی جریدے" دی لانیسٹ" میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کووڈ- انیس کے خلاف چین اور عالمی برادری کے تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے۔
ستائس مارچ کے جریدے میں شائع ہونے والے اس اداراتی مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ وبا کے خلاف چینی اقدامات موثر ثابت ہوئے ہیں لہذا اس حقیقت کے پیش نظر دنیا کو وبا کے خلاف چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ، مغربی ممالک میں کووڈ-19 کی وبا نہایت تیزی سے پھیلی ہے۔ 13 مارچ کو ، عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو وبا کا مرکز قرار دے دیا۔ یورپ اور امریکہ میں کیسوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ووہان میں لاک ڈاون ایک نہایت مشکل فیصلہ تھا لیکن اس نے وبا کی روک تھام میں موثر کردار ادا کیا۔
اس ادارتی مضمون میں برطانیہ ، امریکہ اور سویڈن کی جانب سے وبا کے خلاف تاخیری ردعمل پرسخت تنقید کی گئی ہے۔ اس اداریے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ سمجھنا کہ چین نے کس طرح وبا پر قابو پایا نہایت ضروری ہے۔