امریکہ کی پندرہ ریاستیں اور دو بیرون ملک علاقے وبا کی سنگین تباہی کی زد میں آ گئے ہیں

2020-03-29 16:41:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق اٹھائیس مارچ کی شام چھ بج کر دو منٹ تک امریکہ میں وبا سے متاثرہ 121117کیسز کی تشخیص کی گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 2010 ہو گئی ۔ اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ نیو یارک ، واشنگٹن ، کیلیفورنیا اور نیو جرسی سمیت پندرہ ریاستوں اور گوام ، پورٹو ریکو سمیت دو بیرون ملک علاقے وبا کی وجہ سے سنگین تباہی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

ادھر مقامی وقت کے مطابق اٹھائیس تاریخ کی شام چھ بجے تک اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تصدیق شدہ کیسز میں 5974کا اضافہ ہوا ۔ مجموعی طور پر 92472 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 10024 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جبکہ فرانس اور برطانیہ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ فرانس نے چین سے ایک ارب ماسک خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک چینی طبی ٹیم اٹھائیس تاریخ کو برطانیہ پہنچی ہے۔


شیئر

Related stories