چین سے باہر کووڈ -19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 489448 ہوگئی

2020-03-29 16:43:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وسطی یورپ کے وقت کے مطابق اٹھائیس تاریخ کی صبح دس بجے تک چین سے باہر کووڈ-19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 489448 ہوگئی ہے ،ان میں 23193 افراد ہلاک ہوچکےہیں ۔ اس وقت دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور علاقوں میں کووڈ-19 کےمتاثرہ تصدیق شدہ کیسزموجود ہیں ۔

عالمی سطح پر کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد571678 ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک اس عالمی ادارے کے 86 افراد دنیا بھر میں اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ عملے کے ان افراد میں سے بیشتر یورپ میں مقیم ہیں اور وائرس کا شکار ہونے والےعملے کے کچھ ارکان افریقہ ، ایشیا ، مشرق وسطی اور امریکہ میں موجود ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے عملے کی اکثریت اس وقت گھر سے کام کررہی ہے۔

انتیس تاریخ کو حکومت پاکستانکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں مجموعی طور پر کووڈ-19 کے 1526 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 13 افراد ہلاک اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

شیئر

Related stories