ٹوکیو اولمپک گیمز اگلے سال منعقد ہوں گے

2020-03-31 11:16:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق تیس تاریخ کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا کہ ۲۰۲۰ ٹوکیو اولمپک گیمز ۲۳ جولائی ۲۰۲۱ تا آٹھ اگست ۲۰۲۱ منعقد ہوں گے ۔ پیرا اولمپک گیمز ۲۴ اگست تا پانچ ستمبر ۲۰۲۱ منعقد ہوں گے ۔

بین الاقوامی المپک کمیٹی نے بتایا کہ یہ فیصلہ موجودہ وبا کے تناظر میں اولمپک گیمز کے تمام شرکا ، کھلاڑیوں کے حقوق اور اولمپک گیمزکے تحفظ کی خاطر کیا گیا ۔بین الا قوامی اولمپک کمیٹی نے تمام فریقوں کی حمایت کا شکریہادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے تمام فریقوں کو وبا کے مقابلے کے لیے کافی وقت ملے گا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ وبا سے پہنچنے والا نقصان کم سے کم ہو گا ۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نےیہ بھی کہا کہٹوکیو اولمپک گیمز کیلئے کھلاڑیوں کی موجودہ اہلیت کو برقرار رکھا جائے گا۔


شیئر

Related stories