عالمی ادارہ صحت : دنیا کووڈ-۱۹ سے لڑنے کےلیے متحد ہو رہی ہے
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے تیس مارچ کو کہا کہ صحت عامہ کی بنیادیاشیاء کی فراہمی میں مساوات اور بہتری کے حوالےسےجی ٹونٹی ممالک کےوعدے سے ظاہر ہوتا ہے کہکووڈ-۱۹ کے مقابلے کے لیے ساری دنیا متحد ہو رہی ہے۔
ٹیڈروس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اپیل کرتا ہے کہ مختلف ممالک کمپنیوں سے تعاون کریں اور صحت عامہ کی بنیادیاشیا کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنائے اور ضروریات کے مطابق مساوی تقسیم کو بھی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے لیے سائنس ،صحت عامہ کے آلات ، عاجزی ، ہمدردی اور احسان کے رویے لازمی ہیں۔
اسی دن عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے انچارج مائیکل ریان نے کہا کہ اس وقت بہت زیادہ ممالک نے لاک ڈاؤن کیا ہے تاہم ناکہ بندی سے وائرس خودبخود غائب نہیں ہوجاتا۔وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے صحت عامہ کے مزید اقدامات اختیار کیے جائیں۔مائیکل ریان نے ووہان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی بندش کے بعد کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کیسز کی تلاش جاری رہی اور ہلکی علامات والے مریضوں کو بھی قرنطین میں رکھا گیا۔