دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد ۶۹۷۲۴۴ تک پہنچ گئی ، عالمی ادارہ صحت

2020-03-31 11:18:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ، یورپ کے وسطی وقت کے مطابق تیس مارچ کی شام چھ بجے تک دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد۶۹۷۲۴۴ تک پہنچ گئی ہے ،جن میں ۳۳۲۵۷ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تاحال دنیا میں ۲۰۳ ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز موجود ہیں ۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ہے ،جبکہ ہلاکتیں۲۹۵۳ ہوگئی ہیں ۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے رائد ہے ،جبکہ ہلاکتیں ۱۱۵۹۱ ہوگئی ہیں ۔

مقامی وقت کے مطابق تیس مارچ کی صبح نو بجے تک برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۲۲۱۴۱ رہی ۔ مقامی وقت کے مطابق انتیس تاریخ کی شام پانچ بجے تک برطانیہ میں۱۴۰۸ افراد کورونا وائرس کی وجہ سےہلاک ہوئے ۔اور ایک دن میں ۲۶۱۹ کیسز کا اضافہ ہوا ۔


شیئر

Related stories