پوری دنیا مل کر وبا کا مقابلہ کرے، پورپی یونین کے سفارتی وسلامتی امور کے نمائندے

2020-04-01 11:11:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کےطابق ۳۱ مارچ کی رات کو پورپی یونین کے سفارتی امور اور سلامتی پالیسی کے نمائندے جوزف بوریل فونٹیلس نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کورونا وائرس دنیا کا مشترکہ دشمن ہے ۔ لیکن بہت سے ممالک نے شروع میں اس حوالے سے انتباہ کو نظر انداز کیا ۔اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ صرف ساتھ مل کرہی موجودہ بحران کو حل کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وبا سےپیدا شدہ بحران ممالک کے درمیان یا مختلف سماجی نظاموں کے درمیان لڑائی نہیں ہے ۔ موجودہ وبا کے مقابلے کیلئے یورپی یونین اور چینایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں ۔ پہلے یورپی یونین نے وبا کی روک تھام کے لیے چین کی مدد کی ،اب یورپ میں وبا کے کنٹرول کے لیے چین یورپی ممالک کی مدد کررہا ہے ۔یہ عالمی تعاون کی ایک مثال ہے ۔

عالمی تعاون کے بارے میں جوزف بوریل فونٹیلس نے کہا کہ ایک طرف دنیا کو کورونا وائرس کے موئثر علاج معالجے اور ویکسینکےمطالعے کے لیے زیادہ وسائل دینے چاہیئیں ،دوسری طرفاقتصادی نقصانات کو کم کرنے کے لیے عالمی تجارت کا تحفظ بھی کرنا چاہیئے ۔


شیئر

Related stories