دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۷۵۴۹۴۸ تک پہنچ گئی ، عالمی ادارہ صحت
2020-04-01 11:50:56
عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق ، یورپ کے وسطی وقت کے مطابق اکتیس مارچ کی شام چھ بجے تک دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۷۵۴۹۴۸تک پہنچ گئی ہے ،جن میں ۳۶۵۷۱ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہوچکی ہے ،جبکہ ہلاکتیں۳۶۰۶ ہوگئی ہیں ۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے رائد ہوچکی ہے ،جبکہ ہلاکتیں ۱۲۴۲۸ ہوگئی ہیں ۔
فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد۵۲۱۲۸رہی اور ہلاکتیں ۳۵۲۳ ہو گئی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد۲۵۱۵۰ رہی اور۱۷۸۹ افراد کورونا وائرس کی وجہ سےہلاک ہوچکے ہیں ۔