اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل :کووڈ-۱۹ کی وبا اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سب سے سنگین چیلنج ہے
مقامی وقت کے مطابق اکتیس مارچ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے "ذمہ داری کو مشترکہ طور پر سنبھالنا،پوری دنیا مل کر مدد کرنا : کووڈ-۱۹ سے پیدا سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنا "کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔
انتونیو گتریز نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا اقوام متحدہ کے قیام کے بعد انسانیت کے سامنے درپیش سب سے سنگین چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کی اہم معیشتوں کو متحد ہونا چاہیئے اورکمزور عوام اور ممالک کو مالیات و ٹیکنالجی کی حمایت فراہم کی جانی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کو صحت عامہ کےہم آہنگ اور یکسان اقدامات اختیار کر کے وائرس کی وبا کو قابو پانا چاہیئے ۔ترقی یافتہ ممالک کو کمزور ممالک کی مدد کرنی چاہیئے۔اس کے علاوہوبا سے سب سے زیادہ نقصان پہنچنے والے افراد یا اداروں کی مدد کی جانی چاہیئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتیس مارچ کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ تاریخ میں ایسا آزمائش سےگزر رہا ہے جو تاریخ میں کبھی رونما نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہآنے والے دو ہفتوں میں بہتتکلیف ہوگی۔پریس کانفرنس پر پیش کیے جانے والے وبا کی پیشگوئی والےایک ماڈل سے ظاہر ہے کہ کنٹرول اقدامات کے تحت امریکہ میں اس وبا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے دو لاکھ چالیس ہزار تک ہو سکیں گی ۔جب کہ بغیر کسی کنٹرول اقدامات کی صورت میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سے بائیس لاکھ تکپہنچ سکتی ہے۔