اٹلی کو بیرون ممالک سے تین کروڑ ماسک موصول
2020-04-02 11:08:36
یکم اپریل کو اٹلی کے وزیر خارجہ لوئیگی دی مائیونے ایوان نمائندگان کوبتایا کہ وبا پھوٹنے کے بعد اٹلی کو بیرون ممالک سے کل تین کروڑ ماسک موصول ہوئے جن میں سے دو کروڑ بیس لاکھ چین سے آئے ۔
لوئیگی دی مائیونے کہا کہ کووڈ-۱۹ وبا پھوٹنے کے بعد اٹلی میں طبی سامان اور ذاتی حفاظتی اشیا کی بڑی قلت ہے۔ انہوں نے چین سمیت دیگر ممالک کے وزرا خارجہ سے ہنگامی رابطے کرکے بڑی مقدار میں امداد حاصل کی۔اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا سے خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس وقت اٹلی نے چینی صنعتی اداروں سے اٹھارہ کروڑ ماسک کی خریداری پر دستخط کیے ہیں،جس سے اٹلی کے اندر ماہانہ نو کروڑ ماسک کی مانگ کو پورا کیا جائے گا۔