کووڈ-۱۹ سے متاثرہ کیسز کی تعداد آنے والے چند دنوں میں دس لاکھ تک پہنچ جائے گی ، عالمی ادارہ صحت

2020-04-02 13:21:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے یکم اپریل کو بتایا کہ کووڈ-۱۹کی وبا گزشتہچند ہفتوں سے تیزی سے پھیل رہی ہےاور آنے والے چند دنوں میں دنیا میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداددس لاکھ تک پہنچ جائے گی جب کہ اموات پچاس ہزار سے زیادہ ہو جائیں گی۔

انہوں نے افریقہ ، وسطی و جنوبی امریکہ کے ممالک کی مدد اور کمزور طبقوں کو اشیائ ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

اسی دن عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے انچارج مائیکل ریان نے ڈیٹا کی عدم شفافیت کے بارے میں بعض میڈیا کی جانب سے چین پرلگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرمختلف ممالک کی جانب سے پیش کردہ ڈیٹاکے سا تھبڑی تعدادمیں سائنسی شواہدموجود ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کووائرس کے پھیلاو سے متعلق اب تکجرمنی ،سنگاپور اور امریکہ سے ایک ایک ،جب کہ چین سے چار تحقیقی مطالعے مو صول ہوئے ہیں۔


شیئر

Related stories