چینی طبی ٹیم اور پاکستانی طبی عملے کے درمیان وبا کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال
چینی طبی ٹیم نے یکم اپریل کو راولپنڈی میں قائم پاکستان ایمیریٹس ملٹری ہسپتال کےطبی عملے کے ساتھ انسداد وبا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ چینی ماہرین نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ نوول کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تشخیص ، مشتبہ افراد کوقرنطینہ میں رکھنے اور شدید بیمار ہونے والے لوگوں کے علاج معالجہ پر بات چیت کرتے ہوئے اپنے تجربات کے مطابق پاکستان میں علاج کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔
پی ای ایم ایچ کی ڈائریکٹر نگار جوہر نے کہا کہ چینی ڈاکٹروں کی تجاویز بہت فائد مند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین کی تجاویز کے مطابق اسپتال کے علاج معالجے کے منصوبے میں ترامیم کی جائیں گی ۔
پاکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2201ہو گئی ہے اور 31اموات کی تصدیق کی گئی ۔اب تک 107افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔