دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کووڈ-19 کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی اپیل

2020-04-02 20:10:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی اور دنیا کے 100 سے زائد ممالک اور علاقوں کی دو سو تیس سے زائد سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر دو اپریل کو ایک اپیل جاری کی، جس میں کووڈ-19 کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لئے کہا گیا ہے۔ اپیل کے مطابق نوول کورونا وائرس انسانی صحت کے لئے ایک مشکل چیلنج ہے اور عالمی امن و ترقی کے لئے اس کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

اپیل میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ -19 کی وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ، مختلف ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق ہنگامی منصوبے اور اقدامات مرتب کرنے چاہییں ، اور پورے معاشرے کو مشترکہ طور پر اس وبا سے لڑنے کے لئے متحرک ہونا چاہئے۔ چین اور دوسرے ممالک نے وبائی صورت حال کی روک تھام اور کنٹرول میں اہم پیشرفت حاصل کی ہے۔ دنیا کو کامیاب ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

کووڈ-19 کی وبا پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اس وبا کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کی مشترکہ اپیل جاری کی ہے۔


شیئر

Related stories