دنیا میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ چھیانوے ہزار تک پہنچ گئی
2020-04-03 11:08:01
کووڈ-۱۹ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق وسطی یورپی وقت کے مطابق دو اپریل دس بجے تکدنیا میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد896450تک جا پہنچی جب کہ45526امواتہوئیں۔یورپ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد503006اور اموات کی تعداد33604تکپہنچ گئی۔
دو اپریل کو جرمنیکے انسداد امراض کے وفاقی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر واضح طور پر نشاندہی کی ہے کہ”ماسک لگاناوائرس لگنے کے خطرےکو موثر طور پر کمکر سکتا ہے"۔ادارے نے عوام کو تجویز دی ہے کہ بغیر علامات والے افراد بھی عوامی مقامات پر ماسک لگائیں۔
اسی دن یورپین کمیشن کی صدرارسلا وان ڈئر لیان نے کہا کہ یورپین کمیشن باہمی امداد کے لیے ایک کھرب یورو کی فنڈ قائم کرے گا تاکہ مزدوروں اور صنعتی و کاروباری اداروں کو مدد مل سکے ۔اس کے علاوہ کسانوں اور ماہی گیروں کی بھی مدد و حمایت کی جائے گی۔