امریکہ میں کووڈ-۱۹ کیسز کی تعداد دو لاکھ چھتیس ہزار تک جا پہنچی
2020-04-03 11:56:59
امریکہ کی جانس ہاپکنسیونیورسٹی کے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق امریکی مشرقی وقت کے مطابق دو اپریل شام چار بجے تک امریکہ میںکووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسزکی تعداد236339تک پہنچ گئی جب کہ اموات کی تعداد5648رہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی دن وائٹ ہاؤس میں کہا کہ امریکہ کے ایف ڈی اے نےپہلے کورونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ماسک لگانے سے متعلق پالیسی جاری کرے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ امریکی معیشت پر وبا کے اثرات نمایان ہو رہے ہیں۔کیلفورنیا کے سربراہ گیون نیوسومنے دو تاریخ کو بتایا کہ کیلفورنیا میں بے روزگار افراد کی تعداد انیس لاکھ تک جا پہنچی ہے۔