تیل کی منڈی میں استحکام کے لیے روس امریکہ کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے، روسی صدر
2020-04-04 15:49:59
تین اپریل کو روس کے صدر ویلا دیمر پوتن نے حکومتی کابینہ اور توانائی کےشعبے میں قومی توانائی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ عالمی طور پرتوانائی کی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کافی پیچیدہ ہے۔کووڈ-۱۹ وبا کے منفی اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں توانائی کے استعمال اور اس کی مانگ میں شدید کمی آئی ۔ ایسے میں مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تیل کی منڈی کو مستحکم کرنا نا گزیر ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ روس ، امریکہ اور اوپیک ممالک کے ساتھ تیل کی منڈی میں طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔