دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی
2020-04-04 15:53:13
کووڈ-۱۹ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق وسطی یورپی وقت کے مطابق تین اپریل کو دس بجے تک دنیا میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یورپ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد541808اور اموات کی تعداد37103 ہو گئی ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں کل دو سو چھ ممالک اور علاقوں میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔