امریکی عوام و ذرائع ابلاغ کی "یو ایس ایس روزویلٹ" کے برطرف کیے جانے والےکپتان کی حمایت
"یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ سی وی این 71" کے کیپٹن بریٹ کروزیئر کو حال ہی میں باضابطہ طور پر برطرف کر دیا گیا ہے ۔ کیپٹن بریٹکو امریکی بحریہ کے اعلیٰ عہدے داران کوطیارہ بردار بحری جہاز میں کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سے آگاہ کرنے اور جہاز پر موجود ارکان کی صحت کی حفاظت کرنے کا مطالبہ کرنے کی وجہ سےان کے عہدے سے بر طرف کیا گیا ہے۔تین اپریل کو ان کے جہازچھوڑنے کے مناظر امریکی سوشل میڈیا پر وائرل تھے۔جب وہ جہاز سے اترے تو ان کے پیچھے جہاز کے عرشے پرعملے کے ارکان ان کو الوداع کہنے کے لیے موجود تھے۔
سان فرانسسکو کرانیکل کی اطلاعات کے مطابق "روزویلٹ" طیارہ بردار جہاز کے کپتان نے تیس مارچکو امریکی بحریہ کے اعلیٰ عہدے داروں کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اس طیارہ بردار جہاز میںکئی سوافراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔انہوں نےدرخواست کی کہ تمام عملےکو جہاز سے اترنے اور آئسولیشنمیں رہنے کی اجازت دی جائے۔ یہ خطامریکی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنگیا جس کے بعد بڑھتے ہوئے دباو کی وجہ سےامریکی وزارت دفاع کی جانب سے جہاز میں موجود عملے کو تیزی سے چیککیا جانےلگا ہے۔ دوسری طرف خطلکھنے والے کپتان کو بر طرفکر دیا گیاہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ اور عام شہریوں نے اس معاملے پر کپتان کی حمایت کرتے ہوئے امریکی حکومت کے رد عمل پر غصے کا اظہار کیا ہے۔