آنے والے دو ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، امریکی صدر
قائل فوٹو
چار اپریل کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ دو ہفتے امریکہ میں انسداد وبا کے حوالے سے سب سے مشکل ہوں گے اور اس دوران ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
امریکی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعدادوشمارظاہر کرتے ہیں کہ مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق چار اپریل کو شام سات بج کر بیالیس منٹ تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے کل تصدیق شدہ کیسز 308850 ہیں، جب کہ8407ہلاکتیں ہوئی ہیں اوریومیہ بارہ سو اموات ہو رہی ہیں ۔
امریکی سدر کا کہنا ہے کہ "قومی دفاعی پیداوار قانون" کا نفاذ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ کاروباری ادارے متحرک ہوں ، جو حکومت کی مانگ کو پورا نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر 3M کمپنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ 3M کمپنی،ماسک برآمد کرنے کی بجائےملک کے اندر ماسکس کی طلب کو پورا کرے گی ۔