امریکی ریاست نیویارک میں کووڈ-۱۹ سے ہلاکتوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

2020-04-05 15:52:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق چار اپریل کو امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیویارک میں کووڈ-۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز ایک لاکھ دس ہزار سے زائد ہوگئے ہیں۔ تین اپریل کو چھ سو تیس اموات ہوئیں جو کہ ایک ہی دن میں ہونے والی ہلاکتوں میں اب تک کا ریکارڈ اضافہ ہے۔

گورنر اینڈریو کا کہنا تھا کہ اس وقت نیویارک کو وینٹیلیٹرز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔چینی حکومت اور نیویارک میں چینی قونصل خانے کی مدد سےچینی ادارے علی با با فاونڈیشن اور جائی شونگ شی فاونڈیشن نے مشترکہ طور پر نیویارک کو ایک ہزار وینٹیلیٹر زعطیہ کیے ہیں۔کوومو نے اس مدد پر چین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ وبا کے خلاف اہم کردار ادا کرے گا۔


شیئر

Related stories