عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کی لیبیا میں جنگ بندی کی اپیل

2020-04-05 16:18:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مصری ذرائع ابلاغ کی چار اپریل کی اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے حال ہی میں ایک بار پھر ، لیبیا میں جاری جنگ بند کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نےخاص طور پر لیبیا کی قومی اتحادی حکومتی فوج اور نیشنل آرمی سے دارالحکومت طرابلس میں فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مغربی لیبیا میں گزشتہ سال اپریل سے تصادم کا آغاز ہوا ، دو بڑے گروہوں کے درمیان پچھلے سال سے مسلسل جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں عام شہری جاں بحق جب کہ لاکھ وں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔

احمد ابوالغیط نےعرب کے متنازعہ علاقوں میں آتشیں اسلحے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ یہ ممالک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے اہم معاملے پر توجہ دے سکیں اور معاشرے اور طبی اداروں کو ہونے والے نقصان کو کم سے کم کرسکیں۔


شیئر

Related stories