دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں 79332 کا اضافہ

2020-04-05 16:29:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ-۱۹ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی یورپی وقت کے مطابق چار اپریل کو دس بجے تک دنیا میں چوبیس گھنٹوں کے اندر کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں 79332 کا اضافہ ہوا جبکہ 6664 نئی اموات ہوئیں۔وبا سے شدید متاثرہ ،یورپ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد583141اور اموات کی تعداد42334 ہو گئی ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم نےچار اپریل کو اعلان کیا کہ حکومت ہنگامی صورتحال کو 25 اپریل تک بڑھا دے گی اور اگلے منگل کو اسے ووٹنگ کے لیے کانگریس کے سامنے پیش کرے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ، برطانیہ اور فرانس، چین سے انسداد وبا کے سلسلے میں طبی سازوسامان کی خریداری کررہے ہیں۔ فرانس نے چین سے دو ارب ماسکس منگوائےہیں ، اور مزید اشیا منگوانے کا سلسلہ بڑھ رہاہے۔

اس وقت دنیا بھر میں کل دو سو چھ ممالک اور علاقوں میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ، تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔


شیئر

Related stories