​"یو ایس ایس روزویلٹ" کے برطرف کپتان کے کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے کی تصدیق

2020-04-06 16:33:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیویارک ٹائمز کی پانچ اپریل کی خبر کے مطابق "یوایس ایس روزویلٹ" کے برطرف کیے جانے والے کپتان کے کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دو اپریل کو کپتان کو برطرف کرنے سے قبل ہی ان میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی تھی اور اس وقت انہیں گووام میں امریکی بحری اڈے پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

جہاز میں عملے کے متعدد ارکان کے کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے پر کپتان بریٹ کروزیئر نے بحریہ کے اعلی عہدے داروں کے نام مدد کے حصول کی خاطر خط تحریر کیا تھا۔

پانچ اپریل کو امریکی وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو کے دوران کپتان بریٹ کروزیئر کو برطرف کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "یوایس ایس روزویلٹ " میں موجود عملے کے نصف سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے ۱یک سو پچپن افراد کے نتائج مثبت آئےہیں۔


شیئر

Related stories