امریکہ طالبان کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، طالبان کا بیان

2020-04-06 16:58:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ اپریل کو افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور اس کے حلیف امریکہ اور طالبان کے درمیان طے کردہ امن معاہدے کے خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اس حوالے ے مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان کے زیرحراست 5000 افراد کی رہائی میں تاخیر ہوئی، امریکہ نے دوبارہ سے طالبان پر فضائی حملے شروع کیے ۔بیان میں امریکہ سے پرامن معاہدے پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پہلے ہی کہا تھا کہ زیرحراست افراد کی رہائی پر افغانستان کے داخلی مذاکرات میں بات چیت کی جانی چاہیئے۔امریکہ کو اس بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔اسی معاملے پر فریقین اتفاق رائے حاصل کرسکیں گے یا نہیں؟اس کا جواب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے کامیاب آغاز سے مشروط ہے۔


شیئر

Related stories