امریکہ میں بیروزگار افراد کی تعداد 20 ملین تک پہنچنے کی توقع

2020-04-06 16:59:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی میڈیا کے مطابق، وبا کے باعث امریکہ کو بے روزگاری کی غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ مارچ کے آخر تک ،امریکہ میں بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ چار فیصد ہو چکی ہے ،حال ہی میں کم از کم 10 ملین امریکی بے روزگار ہوگئے ہیں ، اور اندازہ ہے کہ بیروزگار افراد کی تعداد 20 ملین ہو جائے گی ۔

امریکی جریدے"وال اسٹریٹ جرنل" کے مطابق "جو کچھ پچھلے مہینے میں ہوا ہے ،امریکی کمپنیوں کو پہلے کبھی بھی ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا تھا "۔بے شمار کمپنیوں کو "غیر متوقع طور" بندش کا سامنا ہے۔

ستائیس مارچ کو امریکی صدر ٹرمپ نے 2 ٹریلین امریکی ڈالر کے امدادی منصوبے پر دستخط کیے، یہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا امدادی منصوبہ ہے۔ جس میں بیروزگاروں کو مالی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔ اخبار"وال اسٹریٹ جرنل" نے کے پی ایم جی کے چیف ماہر اقتصادیات کانسٹنس ہنٹ کے تجزیے کی روشنی میں نشاندہی کی کہ امریکہ اس وقت بےروزگاری کی جس لہر کا سامنا کررہا ہے یہ غیر معمولی ہے ، اور آنے والے دنوں میں بے روزگار افراد کی کل تعداد 20 ملین تک پہنچ جائے گی۔اگرچہ متعدد ریاستوں کے ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کا کہنا ہے کہ وہ بے روزگاروں کو دیئے جانے والے وظیفے کی بڑھتی ہوئی مانگ سے نمٹنے کے لیےجلد از جلد اقدامات کریں گے ، لیکن اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے محکموں پر جتنا بوجھ ہےان کے پاس اس سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔


شیئر

Related stories