امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تین لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی

2020-04-06 17:21:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ اپریل کو امریکی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک ، امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 331234 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ 9458 اموات ہو چکی ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے سربراہ جیروم ایڈمز نے کہا کہ اگلے ہفتے امریکہ میں وبا کا "سب سے مشکل" اور "انتہائی المناک" مرحلہ ہوگا۔ "یہ ہمارے لیے پرل ہاربر اور '11 ستمبر' جیسا مشکل وقت ہوگا۔"

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکٹو ڈیزیزز کے ڈائریکٹر انتھونی فوسی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ میں وباکا پھیلاؤ قابو سے باہر ہےتاہم ٹرمپ انتظامیہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جلد از جلد اس وبا پر قابو پانا بہت ضروری ہے ، ورنہ کووڈ-۱۹ کی وبا ایک موسمی وبا بن سکتی ہے۔


شیئر

Related stories