​امریکہ میں ایشیائی باشندوں کے خلاف جرائم میں اضافہ

2020-04-06 18:44:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ اپریل کوامریکی شہر نیویارک کی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مارچ میں کووڈ-۱۹ کی وبا امریکہ میں بہت تیزی سےپھیل رہی ہے ایسے میں نیویارک شہر میں ایشیا نژاد امریکی باشندوں کے خلاف مجرمانہ حملوں کے گیارہ کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد پیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

ادھر امریکہ میں" ایشیا نژاد امریکی شہریوں اور جزائر پیسیفک ممالک سے نفرت ختم کرو " نامی مرکز کو انیس مارچ سے لے کر تین اپریل تک امریکہ میں رہنے والے ایشیائی نژاد باشندوں کے خلاف امتیازی سلوک اور نفرت انگیز جرائم کی ایک ہزار ایک سو شکا یات موصول ہوئی ہیں۔


شیئر

Related stories