عالمی سطح پر کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ساٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی، عالمی ادارہ صحت

2020-04-06 18:49:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقپانچاپریل کی صبح دس بجے تک عالمی سطح پر کووڈ- 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادمجموعی طور 62784 ہوگئی ہے، جبکہ وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1133758 تک پہنچ گئی ہے۔چین سے باہر ، اموات کی تعداد 59446 اور وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1050828 ہے۔یورپ میں مجموعی طور پر 622251 کیسز سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے 46430 اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 124736 اور اموات کی تعداد 11744 ہے ۔اٹلی میں مجموعی طور پر 15362 اموات اور وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 124632 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ جرمنی میں ایک لاکھ کے قریب افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اندازہ ہے کہ فرانس میں کیسز کی تعداد 70000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔



شیئر

Related stories