مشکلات پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے :امریکی اخبار میں چینی سفیر کا مضمون

2020-04-07 12:02:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھ تاریخ کو امریکہ میں چینی سفیر چھوئی تھئین کھائی نے امریکی اخبار "دی نیویارک ٹائمز" میں بعنوان "ایک ساتھ مل کر مشکلات کو دور کیا جائے " مضمون شائع کیا ۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس وقت چین اور امریکہ کو باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ۔

مضمون میں سفیر چھوئی تھئین کھائی نے اس وبا کی وجہ سے نیو یارک شہر میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ۔ اس کے تناظر میں انہوں نے واضح کیا کہ وبا کے اثرات قومی حدود اور نسلوں سے قطع نظر پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں ۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ چین بین الاقوامی برادری کی فعال حمایت کر رہا ہے اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے لیے ٹیسٹنگ ریجنٹس اور طبی سامان فراہم کر رہا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ وبائی امراض سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے اپنے تجربات کا تبادلہ کررہا ہے ۔ اس کے علاوہ چین نوول کورونا وائرس کی وبا سے متعلق آن لائن معلوماتی مرکز کے ذریعے ذمہ دارانہ طور پر معلومات شیئر کررہا ہے ۔

قومی سطح کے علاوہ ، سفیر چھوئی نے اپنے مضمون میں چینی کاروباری اداروں ، تنظیموں اور بیرون ملک مقیم چینی گروپوں کے فعال اقدامات کا بھی ذکر کیا ، جس میں مقامی علاقے میں وبائی امراض سے بچاؤ کا سامان عطیہ کرنے کا عمل بھی شامل ہے۔

چینی سفیر نے اس مشکل دور میں چین اور امریکہ کے مابین باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور غذائی فوبیا اور نسل پرستی کے خطرے سے خبردار کیا۔ انہوں نے چین اور امریکہ کے درمیان ویکسین کی تیاری میں تعاون کرنے اور کم ترقی یافتہ ممالک کو اس وبا سے نمٹنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ۔ اس کے علاوہ سفیر نے تجویز پیش کی کہ کووڈ – ۱۹سے متعلق جی 20 کے خصوصی اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی پیش کردہ تجاویز کے تحت

عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کو ہموار اور یقینی بنانے کے لئے میکرو معاشی پالیسیوں کی ہم آہنگی سمیت دیگر اقدامات اختیار کئے جائیں ۔


شیئر

Related stories