کووڈ-19 کی وبا کے حوالے سے چین کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمار کی تردید کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، اٹلی کے وزیر خارجہ
مقامی وقت کے مطابق پانچ اپریل کو اٹلی کے وزیر برائے خارجہ امور و عالمی تعاون لیوگی ڈی مائیو نے کہا کہ موجودہ وبا کے حوالے سے چین کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کی تردید کے لیے اٹلی کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران لیوگی ڈی مائیو سے سوال پوچھا گیا کہ کووڈ-۱۹ کے حوالے سے چین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار قابل اعتماد ہیں یا نہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ تو اطالوی انٹیلی جنس سروس اور نہ ہی قومی سطح پر کوئی ایسی معلومات موجود ہیں جن کی بنیاد پر چین کی جانب سے پیش کئے گۓ اعداد و شمار کو جھٹلایا جاسکے۔اس کے بعد لیوگی ڈی مائیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فی الحال اٹلی میں پھیلی ہوئی وبا کے حوالے سے زیادہ تشویش ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ملک میں وبا پر قابو پاتے ہوئے اموات کی تعداد کو کم سے کم کیا جائے۔