خراب صحت پر برطانوی وزیر اعظم آئی سی یو میں منتقل
چھ تاریخ کی رات برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ۔ پچپن سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کے روز کورونا وائرس کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد وہ ازخود قرنطینہ میں چلے گئے تھے جبکہ امورِ حکومت کےلیے وہ ویڈیو اور کانفرنس کال کے ذریعے دیگر سرکاری عہدیداروں سے رابطے میں تھے ۔ وزیراعظم کے دفتر کے مطابق بورس جانسن ہوش میں ہیں اور ہسپتال منتقل ہونے سے قبل انہوں نےوزیر خارجہ ڈومینک راب کو قائم مقام وزیراعظم نامزد کیا ہے۔
جانسن دنیا کے پہلے وزیراعظم ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں. اس سے قبل متعدد سیاست دان اور اہم حکومتی عہدداران بھی اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر ، فرانسیسی صدر ، اطالوی وزیر خارجہ ، پولینڈ کے صدر ، ہنگری کے وزیر اعظم ، سویڈن کے وزیر اعظم ، یوروپی کمیشن کے صدر ، اور یوروپی کونسل کے صدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے برطانوی وزیر اعظم سے ہمدردی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔