عالمی ادارہ صحت کی جانب سےافریقہ کو ویکسین کے تجربا ت کے طور پر استعمال کرنے کے بیان کی مذمت

2020-04-07 12:21:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق چھ اپریل کو عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کی تیاری اور جانچ اخلاقی تقاضوں کے عین مطابق کی جائےگی۔ اس سے قبل ایک فرانسیسی سائنسدان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افریقی عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اس تناظر میں بات کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ اکیسویں صدی میں اس طرح کے بیانات" حیران کن اور شرمناک " ہیں۔ نسلی امتیاز کی حامل سوچ کے ساتھ کووڈ-19 کی وبا کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح کے بیانات سے عالمی اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔ افریقہ کو ویکسین کے آزمائشی میدان کے طور پر استعمال کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ نوآبادیاتی دور کی سوچ کو ترک کرنا ہوگا۔ وبا کے علاج اور ویکسین کی تیاری میں پوری دنیا میں یکساں طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا کہ اس وقت ستر سے زائد ممالک ڈبلیو ایچ او کے اہتمام کووڈ-19 کا علاج دریافت کرنے میں مصروف ہیں۔ فی الحال تقریباً بیس ادارے اور کمپنیاں ویکسین پر تحقیق کررہی ہیں اور ڈبلیو ایچ او اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ادویا ت اور ویکسین تمام ممالک اور علاقوں میں یکساں طور پر تقسیم کی جائیں۔


شیئر

Related stories