عالمی یوم صحت 2020 کا موضوع :"نرس اور دایہ کا ساتھ دیں"

2020-04-07 15:19:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات اپریل کو عالمی یوم صحت منایا جاتا ہے۔ رواں سال عالمی یوم صحت کا موضوع "نرس اور دایہ کا ساتھ دیں" ہے۔

عالمی ادارہ صحت ،نرسز کی بین الاقوامی کونسل اور "نرسنگ کی بلا تاخیر خدمات "نامی تنظیم کی جانب سے مشترکہ طور پر " نرسنگ کے عالمی حالات کی رپورٹ برائے ۲۰۲۰ "جاری کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں نرسز کی کل تعداد دو کروڑ اسی لاکھ سے بھی کم ہے اور مجموعی طور پر انسٹھ لاکھ نرسز کی کمی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ-۱۹ کے وسیع پیمانے پر پھیلاو کے تناظر میں طبی عملے کی فوری ضرورت ہے۔صحت کے نظام میں نرسز کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے اس موقع پر نرسز اور ڈاکٹر زسمیت تمام طبی عملےکا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ کووڈ-۱۹ وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔


شیئر

Related stories